Find us on Facebook
Problems Faced by Women Voters during casting their votes.
Polling Staff without Polling Material
Gallery
ddd_8595 ddd_8592 ddd_8577 ddd_8571 ddd_8568 ddd_8565

کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت ،معاشی بحران اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے

کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت ،معاشی بحران اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے’’کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت ،معاشی بحران اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کرپشن ایک اچھی حکومت قائم کرنے میں نہ صرف رکا وٹ پیدا کرتی ہے بلکہ ملک کے معاشی نظام ،خواندگی کی شرح اور قاعدے قانون پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے ‘‘یہ بات گزشتہ دنوں ویمن میڈیا سینٹر اور کامن ویلتھ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار’’کرپشن:ترقی کی راہ میں رکاوٹ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئیجرمنی ادارے کے فریڈرک نومن سٹفٹنگ فائونڈیشن کے نمائندے کیلر ہاف نے اپنی پریزینٹیشن کے دوران صحافیوں سے کہی۔۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے لیکن اس کا خاتمہ صاف اور شفاف نظام اپنا کر ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ افراد انفرادی طور پر کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر پی ٹی وی کے اینکر آغا مسعود نے کرپشن کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہے اور عوام کو مختلف سطحوں پرہونے والی کرپشن کے بارے میںمکمل آگاہی دے رہا ہے۔
کیلر ہاف نے ویمن میڈیا سینٹر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن میڈیا سینٹر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔پروگرام کے اختتام میں ویمن میڈیا سینٹر کی پروکرام کوآرڈینیٹر نزیحہ خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ شاہین نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply