Find us on Facebook
Problems Faced by Women Voters during casting their votes.
Polling Staff without Polling Material
Gallery
ddd_8595 ddd_8592 ddd_8577 ddd_8571 ddd_8568 ddd_8565

پاکستان کی نصف سے زائد آبادہی خواتین پر مشتمل ہے

ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام ’’ آئینی اصلاحات کا عمل ‘‘ کے موضوع پر دس روزہ تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین صحافیوں سمیت شعبہء ابلاغِ عامہ کی طالبات نے بھی شرکت کی۔اِس دس روزہ تربیتی ورک شاپ کا مقصد صحافت میں قدم رکھنے والی طالبات کی عملی تربیت کرنا اور اِن کی صلاحیتوں کو ابھارناتھا۔اِس ورک شاپ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔پہلے حصے میں آئینی ماہرین نے طالبات کو آئین کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے آئینی اصلاحات کے عمل کو واضح کیا۔اِس موقع پر نامور قانون دان اور سندھ کے سابق ایڈووکیٹ جنرل عبدالحفیظ لاکھو نے ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئینی ترمیم کے عمل پر روشنی ڈالی۔اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ اورپارلیمنٹ کے درمیان ٹکراؤ کا اندیشہ ہے۔بعد ازاں انھوں نے طالبات کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دئے۔ورک شاپ کے دوسرے حصے میں طالبات کو اسکرپٹ رائٹنگ اور پسِ پردہ آواز کی تربیت دی گئی۔جبکہ تیسرے حصے میں کیمرہ ورک اور تدوین کی تربیت دی گئی۔جس کے بعد طالبات نے آخری مرحلے میں طالبات کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور تینوں گروپوں کو علحیدہٰ علحٰدہٰ موضوعات دئے گئے۔جن میں جوڈیشل میشن ، صوبائی خودمختاری اور اختیارت کی منتقلی کے مو ضوعات شامل تھے۔اِن موضوعات پر ہر گروپ نے نیوز پیکیجز بنائے اور صلاحیتوں کا بھر پور اظہا کیا۔
تربیتی ورک شاپ مکمل ہونے کے بعد مقامی ہوٹل میںایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِاعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی تھیں۔جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاننیوز کے وسعت اللہ خان اور آج نیوز کے عامر سہروردی شامل تھے۔تقریب میں طالبات کے بنائے گئے نیوز پیکیجز بھی دکھائے گئے۔جس پر شرکاء نے طالبات کی کاوشوں کو سراہااور اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا۔مہمانِ خصوصی شرمیلا فاروقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔صحافت میں بھی خواتین کو اپنا کرادر ادا کرنا چاہئے۔
پاکستان کی نصف سے زائد آبادہی خواتین پر مشتمل ہے۔اگر خواتین باشعور اور تعلیم یافتہ ہوں گی تو ملکی استحکام میں مدد ملے گی۔ساتھ ہی انھوں نے ویمن میڈیا سینٹر کے کر دار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خواتین صحافیوں کے لئے بہترین تربیت گاہ کا کام انجام دے رہا ہے۔وسعت اللہ خان نے کہا کہ دس روز کی قلیل مدت میں طالبات نے نہایت عمدگی اور محنت سے کام کیا ہے۔عامر سہروردی کا کہنا تھا یہ نیوز پیکیجز دیکھ کہ اندازہ ہورہا ہے کہ اِن طالبات میں آگے بڑھنے اور اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
ویمن میڈیا سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ شاہین نے ادارے کی پانچ سالہ خدمات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تربیتی ورک شاپ میں شریک طالبات نے اِس دس روزہ ورک شاپ کے انعقاد پر ویمن میڈیا سینٹر کا شکریہ ادا کیا۔اور اس دس روزہ ورک شاپ کو عملی تربیت کا ذریعہ قرار دیا۔آخر میں مہمانِ خصوصی نے تربیتی ورک شاپ مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

Leave a Reply